18 مئی 2013 - 19:30
ایران میں چار سائنسی و ٹکنالوجیکل کامیابیوں کی رونمائي

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج چار سائنسی و ٹکنالوجیکل کامیابیوں کی رونمائي کی۔

ابنا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج جدید توانائيوں اور ٹکنالوجیکل پیشرفت شعبہ کے فیسٹیول میں حاضر ہو کر چار سائنسی اور ٹکنالوجیکل کامیابیوں کی رونمائي کی۔  انہوں نے سولار پاور ہاوس کا افتتاح بھی کیا جس پر ملک کی پانچ یونیورسٹیوں میں تحقیقات کی جائيں گي۔اس تقریب میں ونڈ ٹربائين کے پروں کی ساخت میں استعمال ہونے والے خام مادے، ونڈ ٹربائين کی تنصیب اور مرمت کے لئے بنائي گئي کرین اور دس کیلو واٹ کی بیٹری کی بھی رونمائي کی گئي۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جوان سائنس دانوں کی زخمتوں سے سول اور دفاعی شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ ڈرون طیاروں، جدید ترین جنگي طیارے، کثیر المقاصد ٹینک اور فوجی گاڑیاں، اسٹم سلز ٹکنالوجی، نانو ٹکنالوجی اور بایو ٹکنالوجی نیز میڈیکل شعبے ایران کی ترقی کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲